تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی اراکین اور سینیٹرز الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے پہنچ گئے

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین اور سینیٹرز الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اعلان کردہ احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین اور سینیٹرز الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے پہنچ گئے ہیں

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، فواد چوہدری، شبلی فراز، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر کے علاوہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ‌رشید بھی اس وقت الیکشن کمیشن آفس کے باہر موجود ہیں۔ پولیس کی پی ٹی آئی اراکین کو الیکشن کمیشن کے دفترجانے سے روکنے کی کوشش ہے جب کہ شاہراہ دستور پر الیکشن کمیشن کے سامنے خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے کو پہلے ہی بند کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم نے آج کے دن الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے اس احتجاج سے نمٹنے کی بھرپور تیاریاں کی ہوئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button