Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

امریکی ڈرون حملہ، الزامات سے متعلق پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدوداستعمال ہونےکےکوئی ثبوت نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس امریکی سفیرکی جانب سے پاک افغان بارڈردورے سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کمبوڈیہ میں جاری انتسویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کررہا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کررہے ہیں۔

عاصم افتخار نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کےغیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایاجائےگا، کل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدام کوتین سال مکمل ہوجائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!