تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

پاکستانی فلم ’جوئے لینڈ‘ کے نام ایک اور بڑا اعزاز

 فلم ساز صائم صادق کی فیچر فلم ’جوئے لینڈ‘ نے کانز فلم فیسٹیول میں نمائش اور زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس فلم کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) کی کیٹیگری’بیسٹ فلم فروم دی سبکونٹینینٹ‘  میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار صائم صادق کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہوں۔کام کو پہچان ملنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے، خاص طور پر جب یہ آپ کے اپنے لوگوں سے ملے پھر چاہے وہ پاکستان سے ہوں، ہندوستان سےہوں، بنگلہ دیش سےہوں یا کہیں بھی جنوبی ایشیا سے ہوں، ہمیشہ زیادہ خاص محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ جس طرح اپنی کہانیوں کی تعریف کر سکتے ہیں جو شاید دوسرے لوگ نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صائم صادق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ فلم’جوئے لینڈ‘ کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button