تازہ ترینخبریںپاکستان

کوٹری: سڑک کنارے دھماکا، بم نصب کرنے والا مارا گیا

سندھ کے ضلع جامشورو کے تعلقہ کوٹری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا ہے جس میں بم نصب کرنے والا ہی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹری میں ایک شخص ڈپٹی کمشنر کے پرانے آفس کے سامنے بم نصب کر رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔

دھماکے سے بم نصب کرنے والا ہی مارا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا موبائل بم ڈیوائس کا تھا۔

پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button