تازہ ترینخبریںپاکستان

کسی کی غلامی نہ کریں، نوکری کریں : سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن حکام کو تنبیہہ کی ہے کہ نوکری کریں، کسی کی غلامی نہ کریں۔

سندھ ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن ملازمین کے خلاف سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن کی غلامی کر رہے ہیں، وقت بدلنے پر وہ پہچانیں گے بھی نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے والے افسر کو حکم دیا کہ جس میٹنگ میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی اس کی تفصیلات پیش کریں۔

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ اور جامشورو سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق حکم امتناع میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button