تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

پولیس ملازمان کو سزائیں، 12 ملازمت سے برطرف

شرقی پولیس کراچی کے 33 ملازمان کو سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس ایسٹ کی جانب سے سزا سنا دی گئی ہیں جن میں 12 پولیس ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق غیر حاضری اور دیگر مختلف الزامات کے تحت پولیس افسر اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں۔

محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے 12 پولیس افسران اور جوانوں کو برطرف کیا گیا ہے، انہیں اردلی روم کے دوران غیرحاضری و دیگر الزامات میں سزائیں سنائیں۔

جن ملازمان کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 11 پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں جبکہ 7 افسران کو سخت سے سخت سزائیں دی گئیں۔

مجموعی طور پر انسپکٹرز، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور نائب قاصد سمیت 33 کو میجر پنشمنٹ دی گئی جبکہ مجموعی طور پر 18 افسران اور جوانوں کو مائنر پنشمنٹ بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button