تازہ ترینتحریکخبریں

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا ، فواد چوہدری

 تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ کے ممبر کے خلاف ریفرنس فائل ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن کے باہر بڑے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین اور قانون سے ماورا ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور سندھ کے ممبر کے خلاف ریفرنس فائل ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے سے قبل پی ڈی ایم قیادت نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات اور خود توہین عدالت کی۔

فواد چوہدری کا حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانا آپ کے بس میں نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button