تازہ ترینخبریںکاروبار

انٹر بینک میں ڈالر 11.38 روپے سستا

انٹر بینک میں ڈالر 11 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں بہتری اور امریکی ڈالر مسلسل نیچے رہا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 227 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کے سامنے روپیہ تگڑا ہو گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور ڈالر نیچے آیا ہے۔

ائی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی وجہ سے ہی غیریقینی صورتحال تھی۔

میٹنگ کی تاریخ سامنے آنا ایک بڑی ڈیولپمنٹ ہے بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔ آئندہ دو سے تین ماہ میں ہمارے پاس ڈالر زیادہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button