تازہ ترینخبریںکاروبار

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا معیشت کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

اسلام آباد چیمبر آف کامرس (آئی سی سی آئی) نے معیشت کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی آئی کے صدر شکیل منیر نے کہا ہے کہ کانفرنس میں معاشی استحکام کے لیے 10 سال کا میثاق معشیت پیش کیا جائے گا، معاشی بحران کی وجہ سے سٹیٹ بینک نے لیٹر آف کریڈٹ پر پابندیاں لگانا شروع کردی ہیں۔

صدر آئی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ استحکام معیشت کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس 6 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، زر مبادلہ ذخائر میں کمی نے ہر طبقے کو غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار کردیا۔

تاجر رہنما نے کہا کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے، حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارلیمانی و سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں مدعو کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button