تازہ ترینخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

یوکرین سے گندم بردار بحری جہاز کل روانہ ہوسکتا ہے، ترکیہ

ترکیہ کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین سے اناج کی پہلی کھیپ لے جانے والا گندم بردار بحری جہاز  کل یکم اگست کو روانہ ہوسکتا ہے۔

ترکیہ استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز، اناج کی سپلائی کے راستوں پر حتمی کام جلد مکمل کر لے گا۔

روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی کا معاہدہ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ اور ترکیہ (ترکی) کی ثالثی میں ہوا ہے۔

روس اور یوکرین دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں، رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے برآمدات کے رک جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button