تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

نواز شریف ،آصف زرداری گٹھ جوڑ زیادہ دن نہیں چلے گا، پرویز خٹک

 تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ زیادہ دن نہیں چل سکے گا۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں، شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیر اعظم ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری نگراں حکومت قائم کرکے انتخابات کا اعلان کریں، ان کو لانے والے بھی اب ان سے بھاگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مٹھایاں باٹنے والے اب عدلیہ اور اداروں پر وار کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button