تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی ایوان نمائندگان میں خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا قانون منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ روز خودکار ہتھیاروں پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل اب سینیٹ میں بھیجا جائے گا جہاں اس کے مسترد ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 213 کے مقابلے میں 217 ووٹوں سے قانون کی منظوری دے دی۔

منظور شدہ قانون کے تحت خودکار رائفلز کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹس پچھلے کئی برسوں سے 1994 میں نافذ کردہ اسلحہ پر پابندی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پابندی 2004ء میں 10 برس بعد ختم ہوگئی تھی۔

دوسری طرف ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے مطابق شہریوں کو اسلحہ رکھنے کا حق حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button