تازہ ترینخبریںروشنی

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر علم حضرت امام حسین (ع) لہرا دیا گیا

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور عالمی ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے بھتیجے عابد اسد سدپارہ نے بھی اپنے چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر علم حضرت امام حسین (ع) لہرا دیا۔

مرحوم محمد علی سدپارہ کے بیٹے معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرعابد سدپارہ کی کے ٹو کی چوٹی پر پرچم یا مظلوم حسین ﴿ع﴾ لہراتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ ساجد سدپارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عابد اسد سدپارہ دیومالائی کی ٹو کی چوٹی پر، وہ ان چند کوہ پیماوں میں شامل تھے جنہوں نے کے ٹو کی چوٹی کو آکسیجن کے بغیر سرکیا۔

یاد رہے کہ عابد اسد سدپارہ نے یہ کارنامہ گذشتہ روز انجام دیا جب ایرانی کوہ پیما اور ان سمیت 100 سے زائد کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ سر کی۔

اس سے پہلے اسکردو سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ نے کے ٹو اور دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر بھی امام حسین (ع) کا علم لہرایا تھا، اس وقت محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم نے سردیوں میں بغیر آکسیجن کے نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button