تازہ ترینخبریںپاکستان

میری ٹائم نمائش موجودہ صورتحال میں اہم ثابت ہوگی، خواجہ آصف

 وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ علاقائی امن و خوشحالی کے لئے بھی پائیمک بہت اہم ثابت ہوگی۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میری ٹائم نمائش موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی ترجیح غربت کا خاتمہ، تعلیم، صحت اور معیشت ہے، ہم سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرتعاون کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دارملک کے طور پرعالمی امن وسلامتی کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔

میری ٹائم کے شعبے میں بھی پاکستان ضروری کردار ادا کررہا ہے، ہم برابری کی سطح پرمذاکرات کےحامی ہیں یہ مذاکرات خطے میں ترقی و استحکام کے لئےاہم ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سماجی واقتصادی ترقی کے لئے ہمیں سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سمندری راستے سے تجارت ہمیشہ اہم رہی ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا میری ٹائم اثاثہ ہمارے لئے بہت مواقع فراہم کرتا ہے، پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ بھی میری ٹائم صنعتی شعبے میں اہم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button