انتخاباتتازہ ترینخبریں

حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ، ایم پی اے کاشف محمود نااہل قرار

ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے عبوری وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ہے الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دے دیا

ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے ایک اور ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایک اور ایم پی اے کے نااہل ہونے سے عبوری وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 241 بہاولنگر سے ن لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے اور ان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button