تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے سی پی این ای پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی برائے سال 2022-23ء کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے مقاصدمیں آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے، رائٹ ٹو انفارمیشن کے لئے شعور اجاگر کرنا، میڈیا سے متعلق ملکی حالات پر نظر رکھنا اور سی پی این ای پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ کی سہ ماہی اور سالانہ رپورٹ مرتب کرنا ہے۔

کمیٹی اپنی سفارشات / تجاویز قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔ پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی 13اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ نئی بات کے ایڈیٹر مقصود یوسفی جبکہ ڈپٹی چیئرمین آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی مقرر کئے گئے ہیں۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک کراچی)، انور ساجدی (روزنامہ انتخاب کوئٹہ)، سعید خاور (روزنامہ 92 نیوز کراچی)، ضیاء تنولی (روزنامہ جہان پاکستان)، تنویر شوکت (روزنامہ غریب فیصل آباد)، شکیل احمد ترابی (صباح نیوز ایجنسی اسلام آباد) ، رضا رحمان (روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ)، محمد طاہر (روزنامہ جرأت کراچی)، فضل حق (روزنامہ ڈیلی ٹائمز پشاور)، شیر محمد کھاوڑ (روزنامہ اپیل کراچی) اور اعتزاز علی شاہ (روزنامہ میدان پشاور) شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button