تازہ ترینخبریںپاکستان

معاشی بحران کے باوجود حکومت افسر شاہی کو نوازنے لگی

شدید معاشی عدم استحکام اور خزانہ خالی ہونے کے دعویٰ کرنے والی حکومت سرکاری افسران کو نوازنے لگی۔

مشکل فیصلوں کے نام پر عوام کیلئے پٹرول، ڈیزل، بجلی مہنگی کرنیوالی حکومت افسر شاہی پر مہربان ہوگئی، وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے تمام افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا زیادہ الاؤنس دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت 17 سے 22 گریڈ کے تمام افسران کو الاؤنس ملے گا، ان افسران میں سیکشن آفیسر، ڈپٹی سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور اسپیل سیکریٹری شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فیڈرل سیکریٹریٹ، پی ایم آفس، پریزیڈنٹ سیکریٹریٹ کے افسران کو بھی الاؤنس ملے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button