انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب کے ضمنی الیکشن پر فافن کی رپورٹ جاری

پنجاب کے 20 حلقوں پر 17 جولائی کو ہونے والی ضمنی الیکشن پر فافن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انتخابات کو عمومی طور پر پرامن اور شفاف قرار دیا گیا ہے

پنجاب کے 20 حلقوں پر 17 جولائی کو ہونے والی ضمنی الیکشن پر فافن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انتخابات کو عمومی طور پر پرامن اور شفاف قرار دیا گیا ہے۔

فافن کی جاری رپورٹ پنجاب کے 20 حلقوں کے 638 پولنگ اسٹیشن پر مبنی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق کو نظرانداز کیا اور پولنگ اسٹیشنز پر بینر، پوسٹرز، جھنڈے لگا کر قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پولنگ کا منظم اور بروقت آغاز ہوا، عمومی طور ووٹوں کی گنتی شفاف طریقے سے ہوئی، نتیجہ فارم مہیا کیے گئے، علاوہ پی پی7 کے دیگر حلقوں سے بروقت نتائج جاری کیےگئے اور انتخابات عمومی طور پُر امن رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضمنی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جینڈر گیپ میں کمی آئی جو کہ خوش آئند ہے، بیلٹ اور ووٹرز کے انتخاب کی رازداری بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ضمنی الیکشن میں خواتین اور خواجہ سراؤں کی معاونت کو یقینی بنایا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 15، ن لیگ نے 4 اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

ان نتائج کے بعد پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی ق لیگ کے پاس اپنا وزیراعلیٰ لانے کے لیے نمبر گیم پورا ہو گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button