تازہ ترینخبریںصحت

ملک بھر میں کرونا وائرس کے 400 سے زائد نئے کیسز

ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 400 سے زائد رہی

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، ملک میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 445 ہوچکی ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 203 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد چکی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button