تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور میں چھت پر سوئے میاں بیوی کا قتل

صوبۂ پنجاب کے شہر لاہور میں چھت پر سوئے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

لاہور کے علاقے شادی پورہ میں میاں بیوی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم یاسر سیڑھی لگا کر چھت پر چڑھا اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا کہ جبکہ شہزاد اور اس کی بیوی فرح موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم یاسر مقتولہ کا کزن ہے، فرح نے ملزم پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 4 بچے ہیں، مقتول شہزاد محنت مزدوری کرتا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button