تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 55 پیسہ مہنگا ہوکر 214 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

اُدھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 103 اور ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے۔

100 انڈیکس 730 پوائنٹس کم ہوکر 41344 پر آ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button