تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2022 سے متعلق پیش گوئیوں میں سے 2 پوری ہوگئیں

بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گزشتہ سالوں کی طرح 2022 میں رونما ہونے والے واقعات کی بھی پیش گوئی اپنے مرنے سے قبل کی تھی۔

بابا وانگا کون تھیں اور ان کی پیش گوئیوں کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟

بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی

پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔

یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی 2022 سے متعلق کی گئیں6  پیش گوئیوں میں سے 2 پوری ہوگئیں ہیں۔

کونسی پیش گوئیاں پوری ہوئیں؟

1) خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ

بابا وانگا کی 2022 سے متعلق  پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو  سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ پیشی گوئی ایک حد تک سچ ثابت ہوگئی کیونکہ ان ممالک میں اس سال شدید بارشیں ہوئیں۔

بنگلا دیش،بھارت کے شمال مشرقی حصے اور یہاں تک کہ تھائی لینڈ جیسے ممالک بھی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت اور بنگلادیش میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 90 سے تجاوز کرگئی تھی۔

بھارت اور بنگلادیش میں مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 90 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ لاکھوں دربدر ہوگئے۔بنگلادیشی حکام نے 2004 میں آنے والے سیلاب کے بعد اسے بدترین سیلاب قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل مئی کے مہینے میں بنگلا دیش اور بھارت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بننے والے سیلاب سے کم از کم 57 افراد ہلاک اور لاکھوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں رواں سال مارچ  میں شدید بارشوں اور سیلاب سے  تباہ کاریاں ہوئیں، کوئنزلینڈ اور نیوساؤتھ ویلز میں مختلف حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے۔

2) پینے کے پانی کی قلت

جہاں دنیا پہلے سے ہی پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی ایک حد تک سچ ثابت ہوئی کیونکہ  پرتگال نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں جبکہ اٹلی اس وقت 1950 کی دہائی کے بعد بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔

 

اس کے علاوہ بابا وانگا نے 2022 سے متعلق کونسی پیش گوئیاں کی تھیں؟

1) ایک نیا مہلک وائرس

جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جب کہ اس سے بچنے کے انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔

2) ٹڈی دل کا حملہ

نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئی کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں کو 2022 میں بھی ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل 2020 میں بھی ریاست گجرات، راجستھان اور مدھیا پردیش میں ٹڈی دلوں نے حملہ کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button