تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، ایران کا الزام

ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ پر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران فوبیا کی ناکام پالیسی کا سہارا لیا ہے اور خطے میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے جھوٹے الزامات خطے میں امریکا کی شرانگیز پالیسی کا حصہ ہیں جبکہ امریکا کا اسرائیل سے سکیورٹی معاہدہ امریکی منافقت اور دھوکے کی عظیم علامت ہے کیونکہ امریکا نے خطے میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والی صیہونی حکومت کی طرف سے تو اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل سے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اسرائیلی اور عرب ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کا حصول نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن  نے جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک فعال شراکت دار رہے گا، امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button