تازہ ترینتحریکخبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب اسمبلی میں دونوں جانب نمبرز برابر ہو گئے

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب اسمبلی میں طاقت کا توازن برابر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن سے پہلے پنجاب اسمبلی میں دونوں جانب نمبرز برابر ہو گئے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اتحاد کی 173، تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد کی بھی 173 نشستیں ہو گئیں

پنجاب اسمبلی میں اس سے پہلے پی ڈی ایم اتحاد کے 176 نمبرز تھے، تاہم پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے 2 ممبران مستعفی ہو گئے جب کہ ایک کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا، جس کے باعث ان کے نمبرز کم ہو گئے۔

ن لیگ رکن اسمبلی کو ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری پر گزشتہ روز نا اہل قرار دیا تھا، دوسری طرف ن لیگی رکن فیصل نیازی نے گزشتہ روز اور جلیل شرقپوری نے آج اپنی نشست سے استعفیٰ دیا

لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ پنجاب میں ضمنی الیکشن کی پولنگ سے چند گھنٹے پہلے نون لیگ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگی رکن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، جس سے پی پی 139 شیخوپورہ کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابھی مزید 4 استعفے آئیں گے، جن سے غلطی ہوئی ہے انھیں احساس ہو رہا ہے، بہت جلد منظرنامہ تبدیل ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی حکمرانی کا تاج سر پر سجانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان پنجاب اسمبلی کی فیصلہ کن 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button