انتخاباتتازہ ترینخبریں

فیکٹری میں ٹھپے لگائے جا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی کا الزام

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دھاندلی کا الزام لگا کر ملتان کی ایک فیکٹری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

شاہ محمود قریشی نے ساتھیوں سمیت فیکٹری میں داخل ہونے کی کوشش کی اور الزام عائد کیا کہ فیکٹری کے اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر او یہاں آئیں اور فیکٹری کے اندر جو ٹھپے لگائے جا رہے ہیں اس کا نوٹس لیں، فیکٹری کا مالک چوہدری ذوالفقار بھاگ گیا ہے۔

اُدھر فیکٹری کے مالک چوہدری ذوالفقارکا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے فیکٹری پر دھاوا بولا، ان کے ساتھ مسلح گارڈ بھی تھے۔

فیکٹری مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیکٹری میں نہ کوئی پولنگ اسٹیشن ہے اور نہ کوئی دھاندلی ہو رہی ہے۔

دوسری جانب مذکورہ نجی فیکٹری پر ریٹرننگ آفیسر اور رینجرز اہل کار بھی پہنچ گئے۔

اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے پاس ثبوت ہے توفراہم کریں، غلط خبریں میڈیا پر نہ چلوائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی فیکٹری ورکر کا شناختی کارڈ نہیں لیا گیا، غلط خبر چلوانا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی ہمارے سپورٹر کی فیکٹری پر آئے اور انہیں ہراساں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ فیکٹری میں ٹھپے لگ رہے ہیں، فیکٹری سے ایک کلومیٹر دور پولنگ اسٹیشن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button