Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
انتخاباتتازہ ترینخبریں

ضمنی انتخابات: پنجاب کو خیبر پختونخوا سے ملانے والا پل بند

پنجاب کے 20 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر صوبے کو خیبر پختونخوا سے ملانے والا پل بند کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بھکر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پنجاب کو خیبر پختونخوا سے ملانے والا پل سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا۔

ڈی پی او بھکر کے مطابق داجل چیک پوسٹ کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا، پل بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ڈی پی او کے مطابق پل کل شام پولنگ ختم ہونے تک بند رہے گا، پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر 15 سے 18 جولائی تک پابندی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!