انتخاباتتازہ ترینخبریں

ڈی جی خان سے گرفتار شخص آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہے، زرتاج گل

ڈیرہ غازی خان میں حلقہ پی پی 288 سے آزاد امیدوار علی کھلول کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی کھلول کو ہنڈی کا کاروبار کرنے کے الزام پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے دعویٰ کیا کہ آزاد امیدوار کو پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق علی کھلول کو پیر قتال کے علاقے میں ٹریول ایجنسی سے ایف آئی اے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ علی کھلول پی ٹی آئی امیدوار سیف الدین کھوسہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دستبردار ہوئے تھے جس پر حکومت نے ان کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے کہا حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button