تازہ ترینتحریکخبریں

یہ الیکشن نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہو رہی ہے: عمران خان کا جلسے سے خطاب

سابق وزیراعظم عمران خان بھکر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور عمران خان خود اس کی قیادت کر رہے ہیں۔

بھکر کے علاقے دریا خان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ثنا اللہ مستی خیل کو لوٹا کرنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن یہ نہیں ہوئے، یہ لوٹے بنتے کیوں ہیں اس کی وجہ ہے، لوٹا تب بنتا جب اس کا کوئی قبلہ نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ جب ملک میں لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو وہ ملک کو تباہ کر دیتی ہے، آپ سب نے میرے ساتھ مل کر ان لوٹوں اور چوروں کو شکست دینی ہے،  یہ الیکشن نہیں یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہو رہی ہے، یہ جہاد امریکا کی سازش کے تحت مسلط چوروں کے خلاف ہے ، یہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، 26 سال سے ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button