تازہ ترینخبریںپاکستان

‘ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی پارٹنرشپ میں کراچی ڈوب رہا ہے’

سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی پارٹنرشپ میں کراچی ڈوب رہاہے دونوں ایک دوسرے پر الزامات کے سوا کچھ نہیں کررہے

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری بے یارو مدد گار کسی مدد کےانتظار میں ہیں ایڈمنسٹریٹر جانثاران کے ہمراہ شارع فیصل پرسوئمنگ میں مصروف ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کےبلدیاتی امیدوارو کارکنان عوام کی مدد کےلیےاپناکردار ادا کریں۔

سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سےسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے انہیں صرف شہر کے نالوں سے کچرا نکالنا تھا ان سے 15 سالوں میں نالے تک صاف نہیں کیے گئے

علی زیدی نے کہا کہ 2019 میں ہم نے "لیٹس کلین کراچی” مہم میں نالے صاف کرائے پیپلز پارٹی نے صرف بربادی کی ہے زرداری مافیا اور چیف منشی کی پشت پناہی کرنے والوں سے سوال کرتا ہوں آپ کو عثمان بزدار بہت برا لگتا تھا تو مراد علی شاہ میں کیا اچھائی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے کرپشن کے علاوہ کیا کام کیا ہے؟یہ شہر کے نالے صاف نہیں کر سکتے، ان سے کچرا نہیں اٹھایا جاتا ملک کے معاشی حب کراچی کو انہوں نے منصوبہ بندی سے تباہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button