تازہ ترینخبریںپاکستان

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا 15.84 ارب روپے کا قبل از ٹیکس تاریخی منافع

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کامالی سا ل 2020-21 ؁ء میں 15.84 ارب روپے کا قبل از ٹیکس تاریخی منافع – حصہ داران کے لیے 50% نقد منافع- اور مالی سال 2021-22 ؁ء کی پہلی سہ ماہی کے اکاؤنٹس کا بھی اعلان

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 30 جون 2021 ؁ء کو ختم ہو نے والے مالی سال میں 15.84 ارب روپے کا قبل ازٹیکس منافع اور10.99 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایااور اس کی فی حصص آمدنی 17.32 روپے رہی – جبکہ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 8.42 ارب روپے کا قبل از ٹیکس، اور 5.99 ارب روپے کابعد از ٹیکس منافع ہوا اور فی حصص آمدن 9.46 رو پے رہی۔ اعلان کردہ منافع کے پیشِ نظر کمپنی حصہ داران کے لیے فی حصص 10 روپے والے شئیر پر 50% حتمی نقد منافع کا تجویز کیا ہے (یہ رقم پہلے سے ہی ادا شُدہ 20% عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے)۔

کچھ اہم عوامل جنہوں نے کمپنی کو نتائج حاصل کرنے میں مدد کی وہ درج ذیل ہیں:

الف) UFGکی شرح 2.32% 1سے کم ہو کر 8.60% فیصدرہ گئی ہے جس کی وجہ سے مالی سال 20-2019 ؁ء میں UFG کی مد میں ہونے والی کٹوتی جو کہ 11.7 ارب روپے تھی کم ہو کر 30 جون 2021 ؁ء کو 3.4 ارب روپے رہ گئی ہے۔UFG میں خاطر خواہ کمی بورڈ اور انتظامیہ کی جانب سے بلند نظر ہدف مقرر کر نے اور ان کے حوالے سے ٹھوس کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

ب) قرضوں پر مالیاتی لاگت پر دوبارہ گفت و شنید کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی نے بھی کمپنی کو مالیاتی لاگت میں 8 ارب روپے سے زیادہ کی کمی میں مدد دی۔

مزید برآں، SNGPL نے 30 ستمبر 2021 ؁ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ زیر ِجائزہ مدت کے دوران، کمپنی نے 4.27 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع اور 3.03 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا اورفی حصص آمدن 4.78 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں کمپنی نے 4.47 ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 3.18 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع کمایا تھا، اور اسی مدت کے لیے فی حصص آمدن 5.01 روپے رہی۔

تمام معاشی چیلنجوں اور مالی رکاوٹوں کے باوجود، کمپنی نے نہ صرف اپنی تر قی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے بلکہ تر قی کی اس رفتار کو مز یدتیز کر رہی ہے اور مستقبل میں امید افزا نتائج کے لیے پراعتماد ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اہداف کی بروقت تکمیل اور کمپنی کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مسلسل توجہ سے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ کمپنی کی انتظامیہ اور عملہ کو یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں کمپنی کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button