تازہ ترینخبریںسیاسیات

حلیم عادل کو کچھ ہوا تو زرداری، مراد علی شاہ مافیا کو نہیں چھوڑوں گی، دعا بھٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا  کہنا ہے کہ میرے شوہر حلیم عادل شیخ کو غنڈوں کی طرح گرفتار کیا گیا، حلیم عادل کو کچھ ہوا تو زرداری، مراد علی شاہ مافیا کو نہیں چھوڑوں گی۔

اپنے بیان میں دعا بھٹو نے کہا کہ میرے شوہر کو متعدد بار سندھ حکومت کی جانب سے ہراساں کیا گیا، حکومت پہلے بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کو گرفتار کرے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ میرے شوہر مافیا کو بےنقاب اور عوام کے لیے بات کرتے ہیں۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

حلیم عادل شیخ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں سرکاری وکیل نے کیس کے کاغذات عدالت میں پیش کر دیے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کوئی ایسا کاغذ ہے جس سے پتہ چلے کہ یہ تفتیشی ٹیم ہے جو گرفتار کرنے آئی ہے، مجھے کوئی ڈاکومنٹ نظر نہیں آ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button