تازہ ترینتحریکخبریں

عمران ریاض کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں: عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں پنجاب پولیس کی جانب سے عمران ریاض کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے موجودہ حکومت کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کے سامنے جھکانے کے لیے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جار ہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم و صحافت یک جا ہو کر اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران ریاض کو رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز موجود تھے۔

عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ عمران ریاض کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، میں نے عمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ کی، تو اس کو ٹوئٹر نے ہٹا دیا، سینئر صحافی کی گرفتاری پر ہم توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button