تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بات پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ایک ٹوئٹ میں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو رات گئے سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی قانون نہیں بچا، یہ صورتحال عدلیہ اور وکلا برادری، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا امتحان ہے۔

دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے ایک پیغام میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ آمریت کے حربے ہیں، ہمیں بتایا نہیں جا رہا کہ حلیم بھائی کہاں ہیں، ان جرم سچ بولنا ہے جو موجودہ امپورٹڈ کو گوارہ نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے عدلیہ اور اداروں سے انصاف دینے کی بھی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button