تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران ریاض خان کی گرفتاری پر ہائی کورٹ نے مجاز افسر کو صبح طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران ریاض خان کی گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی۔

توہین عدالت درخواست پر فوری سماعت ہوگی یا نہیں ؟ اس حوالےسے فیصلہ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ فیصلہ کریں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کی دائری برانچ نے عمران ریاض توہین عدالت کیس چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیج دیا۔

عمران ریاض خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد نے توہین عدالت کی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ توہین عدالت کرنے والے افسران کو طلب کرکے کاروائی کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ عمران ریاض خان کی فوری رہائی کا حکم دے۔

درخواست میں آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی نے عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا تھا ، ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران ریاض خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کی دائر درخواست پر آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مجاز افسر کو صبح دس بجے عدالت طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد وضاحت کریں کہ عدالتی حکم عدولی کیوں ہوئی؟

یہ احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کئے، اسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ اسد خان نے درخواست پر نمبر لگا دیا۔

عمران ریاض خان کی درخواست پر مزید سماعت صبح دس بجے ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button