تازہ ترینخبریںپاکستان

’’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان ‘‘ قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر لوگو جاری

حکومت نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی پر’’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان ‘‘ کے عنوان سے لوگو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی پر لوگو جاری کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگو کاعنوان ہے’’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان ‘‘ہے، یہ پاکستان سے محبت اور عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہداء نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا۔

وزیراطلاعات نے پیغام میں کہا کہ اسی عزم کے ساتھ معاشی طور پر اسے مظبوط اور خودانحصار، فلاحی مملکت اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں اور عوام کی زندگیوں میں وہ آسانیاں آئیں جن کا خواب برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے ، قیام پاکستان کی طرح ایک اسلامی فلاحی، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خودمختار پاکستان کا خواب بھی سچ ہو کر رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button