تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ایمبر ہرڈ خفیہ یونانی فارمولے کے تحت حسین ترین خاتون

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ خفیہ یونانی فارمولے کے تحت حسین ترین خاتون قرار دی گئی ہیں۔

سابق شوہر جانی ڈیپ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اداکارہ نے 2016 میں دنیا کے خوبصورت ترین چہروں میں اپنا نام درج کرایا تھا۔

ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں خوبصورت قرار دیا گیا ہے، یونانی خوبصورتی کے فارمولے کے تحت ان کی آنکھوں، ناک اور ہونٹوں سمیت پورے چہرے کی پیمائش کی گئی، جس کے بعد انہیں دنیا کے دلکش چہروں میں شامل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016ء میں ایمبر ہرڈ کے چہرے کا جائزہ تصاویر کی مدد سے لیا گیا تھا، جس میں خوبصورتی کا تناسب 91.85 فیصد تھا۔

خیال رہے کہ اس فہرست میں شامل دیگر افراد میں امریکی ماڈل کم کارڈیشین اور سلینا گومز شامل ہیں۔

یونانیوں نے دریافت کیا کہ یہ تناسب فطرت میں ہر جگہ پایا جاتا ہے اور ہزاروں سالوں سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے خوبصورت چہروں کو پرکھنے کا خفیہ فارمولا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button