تازہ ترینتحریکخبریں

سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے، عمران خان

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رجیم چینج سازش کا حصہ بنی، سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج رات ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دی ہے، تیل بجلی گیس مہنگا ہونے سے نچلے طبقے پر اثر پڑ رہا ہے،۔

عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس عام طبقے تک آواز پہنچانے کا راستہ ہے، عوام اس وقت مہنگائی کے باعث غصے سے بھرے بیٹھے ہیں، تھوڑا سا روپیہ یا پیٹرول کی قیمت بڑھتی تھی تو یہ مہنگائی مارچ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب خود عوام پر مہنگائی کے بم پھینک رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، آپ حکومت نہیں سنبھال سکتے تھے تو کیوں سازش کی تھی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button