تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت مسلمان مظاہرین پر کریک ڈاؤن بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت مسلمان مظاہرین پر پُرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر حکومت پُرتشدد کریک ڈاون کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مظاہرین پر طاقت کا بےتحاشا استعمال انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ من مانی حراست اور گھروں کو مسمار کرنا بھی انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حراست میں لیے گئے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button