تازہ ترینخبریںپاکستان

آزاد کشمیر، سماہنی کے جنگلات کی آگ نے تباہی مچا دی

آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ نے تباہی مچا دی، درجنوں دیو ہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق جنڈی چونترہ ،کالچھ ،خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل اب بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ریسکیو کی ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم کئی مقامات پر اب بھی آگ لگی ہوئی ہے، بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔

واضح رہے کہ وادی سماہنی میں جاری آتشزدگی سے ابتک ہزاروں کی تعداد میں درخت زمین بوس ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button