تازہ ترینخبریںپاکستان

نئےچیئرمین نیب کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی درخواست مسترد

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے نیب چیئرمین کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے سماعت کے دوران عدالت میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اس فیصلے میں سپریم کورٹ کی صرف آبزرویشن تھی، سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا آپ نے حوالہ دیا اس کے بعد کافی فیصلے آچکے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت پارلیمنٹ کو ہدایات نہیں دے سکتی،چیئرمین نیب کی تعیناتی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ شہری محمد فہد کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button