تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

دھمکی آمیز خط: سلمان خان کی سیکیورٹی سخت، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھادی ہے۔ 

ممبئی پولیس نے کہا کہ سلمان خان اور ان کے والد فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مہاراشٹرا کے محکمہ داخلہ نے اتوار کو مذکورہ بالا دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ باندرہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثنا خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی ایک ٹیم بھی سلمان خان اور ان کے اہل خانہ سے  ملاقات کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button