تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان امدادی سامان کی دوسری کھیپ یوکرین بھیجنے کیلئے تیار

یوکرین کی درخواست پر پاکستان دوسری بار متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیج رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امدادی سامان میں دوائیاں، طبی آلات، کمبل اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کے خصوصی سی 130 طیارے سے 7.5 ٹن امدادی سامان یوکرین پہنچایا جائے گا۔

طیارہ 3 جون کو امدادی سامان لے کر پاکستان سے یوکرین روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان 15 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ یوکرین بھیج چکا ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ تنازعات اور آفات کے دوران عالمی برادری کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button