تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کی 8 رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 8رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھالیا ہے۔

گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمٰن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ، خواجہ سلمان رفیق، رانا اقبال خان، ملک احمد خان اور سرداراویس خان لغاری شامل ہیں۔

عطاءاللہ تارڑکو مشیر داخلہ پنجاب، خواجہ سلمان رفیق کووزیر صحت اور سرداراویس خان لغاری کو وزیربلدیات کے قلمدان سونپے گئے ہیں، سید حسن مرتضیٰ سنیئر وزیرہونگے ۔

چوہدری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا تاہم ایک ماہ سے پنجاب کابینہ کا اعلان نہیں ہوسکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button