تازہ ترینخبریںسیاسیات

فواد چوہدری نے مریم نواز کو ‘جھوٹ کی دیوی’ قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کی دیوی قرار دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ن لیگی رہنما کو جھوٹ کی دیوی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ کی دیوی اب صرف مقابلہ کوئی مذاکرات نہیں انشاءاللہ۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کر رہا ہوں اور وہ فرما رہی ہیں کہ میں اسپیکر ہاؤس میں امپورٹڈ حکومت سے مذاکرات کر رہا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مرم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں اور اب صرف مقابلہ ہوگا کوئی مذاکرات نہیں انشااللہ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے بھی مریم نواز کی پریس کانفرنس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی باہر نہیں نکلا تو فائرنگ کس پر ہو رہی ہے،آنسو گیس کی شیلنگ کس پر ہورہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button