
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کااعلان کرکے پھنس گئی ہے اور عوامی سپورٹ نہیں ملنے پر اور انہوں نے حکومت سے محفوظ راستہ مانگا
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کااعلان کرکے پھنس گئی،عوامی سپورٹ نہیں مل رہی تھی اور انہوں نے حکومت سے محفوظ راستہ مانگا۔ اسد قیصر اور پرویزخٹک نے ایاز صادق سے رابطہ کیا، پھر ایاز صادق نے نواز شریف سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ یہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر معاملات چاہتے ہیں، نوازشریف نے واضح کردیا کہ وہ کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے اور ان کے مطالبے پر انتخاب نہیں کراؤں گا، انہوں نے جو کہا ہے اس کو پورا کریں۔
مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ آج اور کل پی ٹی آئی نے پھر حکومت سے رابطے کیے، آج صبح10 بجے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور فواد چوہدری اسپیکر ہاؤس آئے۔ ان کے مطالبات کی سمری یہ تھی کہ ہم دھرنے کا اعلان کر بیٹھے ہیں، سمری یہ تھی کہ ہمیں کوئی سیف ایگزٹ دیا جائے