
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پوتے اور بیٹے کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس ناصرہ جاوید مرحوم جسٹس جاوید اقبال کی اہلیہ اور علامہ اقبال کی بہو ہیں، ہمیں ان کے بیٹے ولید اقبال کا بھی احترام ہے، علامہ اقبال کی بہو اور پوتے کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں