تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، کس شہر کی کونسی شاہراہیں بند

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزادی مارچ کو روکنے کا  فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مختلف مقامات پر موٹروے اور اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔

فیصل آباد

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کو بند کردیا گیا، موٹروے پر لاہور، اسلام آباد جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند ہے

پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے کے تمام انٹرچینجز پر کنٹینر لگادیے گئے اور پولیس تعینات کردی گئی۔ موٹروے ایم 3 پر جڑانوالہ اور سمندری انٹرچینج کو بند کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے ایم 4 پر امین پور، ساہیانوالہ اور ڈپٹی والا انٹرچینج کو بھی بند کردیا گیا، ٹرانسپورٹ اڈوں پر سے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے سروس بند ہے۔

ملتان

ملتان سے لاہور جانے والی موٹروے ایم 4 کو عبدالحکیم انٹرچینچ سے بند کردیا گیا۔

گجرات

گجرات میں دریائے چناب پل پر کنٹینرز لگادیے گئے، لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک بند کردی گئی، دریائے چناب پل پر پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی۔

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر سادھوکی کے مقام پر کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے، جی ٹی روڈ کی بندش سے لاہور سے گوجرانوالہ آنے والی ٹریفک بند ہے۔

سرگودھا

سرگودھا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکنے کے لیے سالم انٹرچینج پر کنٹینرز لگادیے گئے، تاہم خوراک لے جانے والی گاڑیوں اور بیرون ملک جانیوالے شہریوں کو موٹروے پر داخلے کی اجازت ہے۔

کوہاٹ

اسلام آباد کوہاٹ روڈ کو خوشحال گڑھ اور منکور چیک پوسٹ پر کنٹینر لگا کر بند کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button