تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نوسر بازوں نے یتیم کم سن چھٹی کلاس کے طالبعلم کی جاں لے لی

ہارون آباد ( نمائندہ جہان پاکستان) ٹبہ نور پورہ میں نوسر بازوں نے یتیم کم سن چھٹی کلاس کے طالبعلم کی جاں لے لی،13 سالہ اشرف نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی،نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد ٹبہ نور پورہ میں نوسر بازوں نے یتیم کم سن بچے کی جان لے لی نوسر باز موبائل پر میسج کے ذریعے انعام کا لالچ دیکر بچے سے پیسے ہتھیانا چاہتے تھے

والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا یہ کہہ کر کہ یہ فراڈ میسج ہے 13 سالہ چھٹی کلاس کے طالب علم اشرف نے والدہ کے پیسے نہ دینے پر خودکشی کر لی اشرف ولد جاوید نے دیوار میں لگے اونچے کیل میں کپڑا ڈال کر پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کم سن اشرف کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دی گئی ہے جہاں پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button