تازہ ترینخبریںسیاسیات

مریم سے متعلق بیان: آصف زرداری کا عمران خان کو مشورہ

سابق صدر آصف زرداری نے مریم نواز شریف سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے ڈالا۔

ملتان جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ مريم نواز نے سرگودھا جلسے میں تقرير ميں جذبے، جنون سے ميرا نام ليا، مريم خيال کرو! ايسا نہ ہو تمہارا شوہر ناراض ہوجائے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے ملتان جلسے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف سے متعلق ریمارکس کی مذمت کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، عزت دار گھروں میں ایسی زبان استعمال نہیں ہوتی۔

آصف زرداری نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہ گریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button