تازہ ترینخبریںپاکستان

اليکشن تب ہوگا جب ہم چاہيں گے،مريم اورنگزيب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا آئینی اختیار اب ہمارا ہے، جو مرضی کريں اليکشن تب ہوگا جب ہم چاہيں گے۔

مریم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت ميں تھے تو اليکشن کيوں نہيں کرائے، کرسی سے اترتے اسمبلی تحليل کرکے عوام ميں آتے۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ خونی مارچ کا اعلان کرکے آئيں گے تو ان کی بھول ہے کہ انہيں آنے ديا جائے گا، ہر وہ اقدام کيا جائے گا جس سے عوام کو ان کے شر سے بچايا جائے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر آئينی طريقہ اپنائيں گے مگر مارچ خونی نہيں ہونے ديں گے، فوج کو بلانے کے ليے بھی مشاورت کريں گے۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ یہ پُرمن احتجاج نہیں خونی مارچ ہے، ان کا ارادہ ہی ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے مشاورت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button